17 اگست 2013 - 19:30
مصر میں شہید حسن شحاتہ سے متعلق کانفرنس+تصاویر

مصر میں ابن خلدون کمپلکس کے تعاون سے علامہ شہید حسن شحاتہ کے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ قاہرہ کے علاقے ’’المقطم‘‘ میں ابن خلدون کمپلکس کے تعاون سے شہید شیخ حسن شحاتہ کے متعلق ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ابن خلدون کمپلکس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خاتون’’ دالیا زیادۃ‘‘ نے شہید شحاتہ کے بارے میں منعقدہ کانفرنس میں کہا: ابن خلدون نے شیخ حسن شحاتہ کے سلسلے میں پروگرام منعقد کیا ہے جنہیں چند افراطی شدت پسندوں نے الجیزہ میں شہید کر دیا جبکہ وہ انہیں شہید کر کے اپنے اہداف تک نہیں پہنچ پائے۔انہوں نے مزید کہا: ابن خلدون کمپلکس بیان کی آزادی، فکری آزادی اور دینی شعائر کی حمایت کرتا ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دیگر مذاہب و ادیان کا احترام کریں۔

شیخ شحاتہ کے  بھائی اسماعیل شحاتہ نے اس پروگرام میں کہا: شیخ شحاتہ کے ساتھ جو ہوا وہ مسلمانوں کے ہاتھوں نہیں ہونا چاہیے تھا۔الازھر یونیورسٹی کے استاد شیخ احمد کریمہ نے اس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کے درمیان مذہبی تعصب مسلمانوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دیتا ہے جبکہ سب مسلمانوں کو خدا ہی نےخلق کیا ہے۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام ہمیں یہودیوں کی طرح نسل پرستی نہیں سکھاتا کہا: اسلام کی بنیاد تمام بنی نوع انسان کے ساتھ حسن سلوک کرنے پر استوار ہے اور آج جن باتوں کی اسلام کی طرف نسبت دی جاتی ہے وہ صرف ایک دعویٰ ہے ظلم ہے اور اسلام کی تحریف ہے۔

مصر کے شیعوں کے خطیب احمد راسم النفیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مصر کے تمام لوگوں نے اس دردناک واقعہ کے مقابلہ میں یکجہتی کا ثبوت دیا۔انہوں نے مزید کہا: فتنے کی آگ اس واقعہ کے وجود میں لانے والوں کو بھی جلا رہی ہے ہمیں ثقافتی بیداری کی ضرورت ہے تاکہ ہم فساد کی طرف نہ بڑھیں۔ابن خلدون کمپلکس کی مجلس اعلی کے سربراہ سعد الدین ابراہیم نے کہا: شہید حسن شحاتہ  کے سلسلے میں پروگرام منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم یہ واضح کریں کہ ابن خلدون کمپلکس فکری اور مذہبی آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا: ابن خلدون کمپلکس ان لوگوں کا منبر ہے جن کا کوئی منبر نہیں، ہمارا مقصد انسان کا احترام کرنا ہے دین اور مذہب کے دائرے سے ہٹ کر۔ اور یہ چیز حقوق انسانی کی بنیادی چیزوں میں سے ہے۔

واضح رہے کہ ابن خلدون کمپلکس میں ہونے والا یہ پروگرام شدید سیکیورٹی کے ماتحت ہوا اور اس پروگرام کے انعقاد سے پہلے مصری سلفیوں کی طرف سے ابن خلدون کمپلکس کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔شہید شحاتہ مصر کی ایک برجستہ شخصیت تھی جنہوں نے سالہا سال اس ملک میں وہابیت کے خلاف جد و جہد کی اور شیعہ مذہب قبول کر کے مذہب حقہ کی تبلیغ میں کوئی لمحہ فروگزاشت نہیں کیا۔ شہید حسن شحاتہ کو ۱۵ شعبان کی شب مصر کے صوبہ الجیزہ میں افراطی وہابیوں نے شہید کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲